نواز شریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔سابق وزیراعظم نے حالیہ برسوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے بیرون ملک ترقیاتی امداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ برطانوی ہائی کمشنر کی کوششوں سے امدادی پروگرام کو وسعت ملے گی۔

نواز شریف نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی بھرپور ثقافت اور تاریخ خود دیکھنا چاہتی تھیں۔

ہمیں فالو کریں