اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اوورسیز ورلڈ کرکٹ کمیونٹی کے سی ای او نئیر شہزاد عبّاسی کی کینیڈین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امجد باجوہ سے اہم ملاقات۔
امجد باجوہ اِس سے پہلے وینکوور کرکٹ ایسوسی ایشن کے 10 سال صدر رہ چُکے ہیں ، انھوں نے اپنے پروونس میں کرکٹ کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات کیے ۔جب سے امجد باجوہ صاحب كرکٹ کینیڈا کے صدر بنے ہیں کینڈین کرکٹ بہت آگے گئی ہے ، کینیڈین کرکٹ نے ان کی سرپرستی میں بہت ترقی کی ہے ، کینیڈا 2024 کا ورلڈ کپ کھیلا ، اِس کے علاوہ کینیڈین ٹیم بہت ساری سیریز بھی کھیل رہی ہے ، امجد باجوہ نے پہلی بار کینیڈین کرکٹ پلیئرز کو کنٹریکٹ بھی دیئے تا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کر کے بہتر پرفارمنس دیےسکیں ، اس کے علاوہ امجد باجوہ کینیڈین کرکٹ پلیئرز کے لئے کوشش کر رہے ہیں کہ وہ مختلف انٹرنیشنل لیگز میں ان پلیئرز کو مواقع دلوائیں ، ان لیگز میں کھیل کر کینیڈین پلیئرز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اِس سے وہ کینیڈا کے لیے بہتر پرفارمنس دیں گے ۔
امجد باجوہ نے سلمان خان کو البرٹا کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا ، سلمان خان نے البرٹا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کئے، سلمان بھائی کا کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے البرٹا میں کرکٹ بہتر ہوئی ۔ امجد باجوہ صاحب کی پوری ٹیم کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں ۔ آخر میں امجد باجوہ نے نئیر شہزاد عبّاسی کو اوورسیز ورلڈ کرکٹ کمیونیٹی کے فورم کے قیام پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، امجد باجوہ نے کہا کہ یہ ایک بہترین فورم ہے جہاں سے تمام اوورسیز کرکٹ پلیئرز کو ، کرکٹ آرگنائزر کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔امجد باجوہ نے نئیر شہزاد عبّاسی کے پاکستان کرکٹ بورڈ اور PSL فرنچائز کو لکھے گئے خط کے اِقدام کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ بہترین تجویز ہے اِس سے تمام اوورسیز پاکستانی پلیئرز بالخصوص کینیڈا کے پلیئرز کو بہت فائدہ ہوگا۔