اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات@AAliZardari @BBhuttoZardari pic.twitter.com/ADSgVxazGh
— PPP (@MediaCellPPP) April 12, 2023
آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے نمائندوں سے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید اور سردار جاوید ایوب شامل ہیں۔
جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید، نبیلہ ایوب اور عامر یاسین نے بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔