اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ گئے،نواز شریف سے اہم ملاقات کا امکان
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں عام انتخابات کے لیے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت کی گئی جب کہ موجودہ اہم سیاسی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنما عید کے بعد دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتوں کےدوران کیا فیصلےہوئے؟اندرونی کہانی سامنےآگئی
مسلم لیگ ن کے قائد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔