اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین کے صدر ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا، جو یوکرائنی حکام اور سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت سے قبل سعودی عرب پہنچے تھے۔اجلاس کے دوران ولی عہد نے یوکرین روس جنگ کو حل کرنے اور امن قائم کرنے کی عالمی کوششوں کے لئے مملکت کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔صدر زیلنسکی نے سعودی عرب کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔اجلاس میں سعودی اور یوکرائنی حکام بھی موجود تھے۔زیلنسکی کا اس سے قبل کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا تھا۔