مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز کی دنیا میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مہک ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کے لیے اتنی رقم وصول کرتی ہیں جو ایک آلٹو گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو میں میزبان کے کمائی کے حوالے سے سوال پر مہک ملک نے کہا کہ جیسے آج کل کئی یوٹیوبرز دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن سے وہ ایک، دو یا تین آلٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں، اسی طرح وہ بھی ایک ڈرامے کے معاوضے سے اتنی کمائی کرتی ہیں کہ اس رقم سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو گاڑی کی قیمت پوری ہو جاتی ہے۔

جب میزبان نے ان سے سینئر اداکارہ نرگس کے معاوضے کے بارے میں موازنہ کرنے کو کہا، تو مہک ملک نے وضاحت کی کہ وہ نرگس سے کبھی نہیں ملیں اور ان کے معاوضے کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں