محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے اس ضمن میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں باضابطہ درخواست جمع کرائی، جس میں چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے حصہ لیا۔ درخواست پر اپوزیشن کے 74 ارکان نے دستخط کیے تاکہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر منظور کیا جا سکے۔

تاہم، پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک اس وقت غیر حاضر تھے، اس لیے وہ درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔

سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست وصول کر لی اور ایڈوائزر آفس نے اسے ڈائری نمبر دے کر رجسٹر کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں