اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سوشل میڈیا پر ویلاگر عادل راجہ نے ملک کی تین نامور اداکارائوں سجل علی، مہوش حیات ،ماہرہ خان ،کبرٰی خان پر بغیر نام لئے بیہودہ الزامات لگائے ہیں
عادل را جہ نے اپنے وی لاگ میں دعوٰی کیا ہے کہ چاراداکارائیں بہت طاقتور لوگوں کیلئے استعمال ہوتی تھیں اور پھر ان کی ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھیں یہ چار ماڈلز اور اداکارائیں ان لوگوں کے خصوصی ٹھکانوں پر جاتی تھیں اور ان کو آگے سیاستدانوں کو بھی پیش کیا جاتا تھا ملک کے بڑے لوگ ان کے ساتھ من مرضی کرتے تھے اور پھر کچھ سیاستدانوں کے لئے بھی انہیں حاضر کیا جاتا تھا جن کی ویڈیوز بھی بنی ہوئی ہیں یہ مشہور وی لاگر عادل راجہ کا دعوٰی ہے ۔
وی لاگر کے سنگین الزامات پر اداکار ائوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ویلاگر عادل راجہ نے پاکستان کی چار مشہور اداکارہ ماہرہ خان، کبرہ خان، سجل علی اور مہوش حیات کا نام لیے بغیر ان کے نام کے پہلے حروف کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
It is very sad that our country is becoming morally debased and ugly; character assassination is the worst form of humanity and sin.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) January 2, 2023
الزامات سامنے آنے پر پاکستان کی ان مشہور اداکاراں نے سوشل میڈیا پر بھی بلاگر کو منہ توڑ جواب دیا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اداکارہ سجل علی نے ان الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘افسوس ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی انحطاط کی طرف جا رہا ہے اور گندا ہوتا جا رہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے’۔
Sasti shohrat haasil karne k liye kuch logue insaaniat k darjay se bhi girjatay hain . Hope you’re enjoying your two mins of fame. Just because I am an actress doesn’t mean my name can be dragged through the mud.
Shame on you for spreading baseless allegations and 1/2— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 2, 2023
اداکارہ کبرہ خان نے بلاگر کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خلاف برطانیہ سمیت پاکستان میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا اور عادل راجہ سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس ان الزامات سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ 3 دن میں پیش کریں ورنہ معافی مانگیں
کبری خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھا کہ اگر عادل راجہ سب کے سامنے ان سے معافی نہیں مانگتے تو وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو ویلاگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے ڈرتے ہیں۔
مہوش حیات نے بلاگر عادل راجہ پر خوب تنقید کی اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں
مہوش حیات نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا نام مٹی میں مل جائے، آپ کو اپنے بے بنیاد الزامات پر شرم آنی چاہیے، میں کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں
دوں گی۔
خیال رہے کہ بلاگر عادل راجہ نے اپنے بلاگ میں اداکاراں پر نام لیے بغیر ان کے نام کے پہلے حرف ‘MH – MK – A K – SA’ کا استعمال کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
اداکارہ کے خلاف مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ سجل ، مہوش حیات، کبرہ خان اور ماہرہ خان کے نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں