خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا،ایوان میں شدید بدنظمی

اجلاس کے آغاز میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ گنجائش سے زیادہ افراد اسمبلی کی گیلری میں پہنچ گئے۔مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینک دیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد ایوان میں کھڑے ہو کر ہاتھ میں پہنی جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تاہم ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں۔ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی تصویر کے ساتھ ایوان میں پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا۔ اسد قیصر کے بھائی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر اپنے بھائی کے لیے بانی پی ٹی آئی سے منظوری لائے تھے۔ کے پی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج(جمعرات کو) ہوگی۔ نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔