اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)میرٹ اسٹائلز کو ہفتے کے روز باضابطہ طور پر اونٹاریو این ڈی پی کا نیا لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ پارٹی ارکان کی اکثریت نے اپنے واحد امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔
شہر کے مرکز میں منعقدہ ایک تقریب میں لیڈر شپ کے ووٹ کے بعد اسٹائل کی پارٹی کے لیڈر کے طور پر تصدیق ہوئی۔ اب اسمبلی میں مرکزی اپوزیشن لیڈر ہوں گی۔ اس موقع پر اسٹائلز نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگ فورڈ حکومت کی الٹی گنتی آج سے شروع ہو گئی ہے اور ہم اونٹاریو کے روشن مستقبل کے لیے ایک نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔
اسٹائلز 2018 سے این ڈی پی کی صوبائی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور کوئی دوسرا امیدوار قیادت کی دوڑ میں کھڑا نہیں ہوا۔ وہ ٹورنٹو میں ڈیون پورٹ حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ کئی سالوں تک پارٹی کے تعلیمی نقاد کا کردار ادا کیا اور اس سے پہلے وہ ایک سکول ٹرسٹی کے ساتھ ساتھ وفاقی NDP کی صدر بھی تھیں۔
دریں اثنا، فورڈ نے اسٹائلز کو پارٹی لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اونٹاریو کے مستقبل کے لیے سب کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔