میسی کاجادو چل گیا ،ارجنٹائن دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

قطر کے لاسل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج  میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2 مرتبہ کی فاتح ارجنٹائن کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالا۔

 

میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار لیونل میسی نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک  گول  کی برتری دلائی اور صرف 13 منٹ بعد ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم کر دیا۔ دفاعی چیمپئن پہلے ہاف کے اختتام پر دو گول کے خسارے میں تھی

 

دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2 گول کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی۔ ارجنٹائن نے 35 منٹ تک بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر Kylian Mbappé نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

 

میچ کا وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑتی رہیں۔ میچ کے 108ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلایا اور ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی۔

 

ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور کھیل ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں ہو گیا کیونکہ کائلان ایمباپے نے ایک بار پھر فاؤل پر ملنے والی پنالٹی سے میچ برابر کر دیا۔ اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول تھے۔

فائنل میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca