198
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میٹا مارچ 2023 میں مزید برطرفی کا اعلان کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹاکی طرف سے عملے کی کارکردگی کا جائزہ مارچ میں
مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد مزید برطرفیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل نومبر 2022 میں میٹا نے دنیا بھر سے 11,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر مارک زکربرگ نے
ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا کہ ‘آج میں میٹا کی تاریخ کی سب سے مشکل تبدیلی کا اعلان کرنا چاہتا ہوں ۔
میں نے اپنی ٹیم کا سائز 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘میٹا نے اس نئی رپورٹ کا جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ ٹویٹر، ایمیزون،
گوگل، مائیکروسافٹ اور کئی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے حالیہ مہینوں میں معاشی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے۔