208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے آئندہ 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جب کہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، خضدار، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔