پاکستان کے کن کن علاقوں میں آج بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، جنوبی وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے.
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا. شمالی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے لیکن شام اور رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، برخان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس، قلات میں 28 ڈگری سیلسیس اور زیارت میں 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا. ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور چمن میں 34 ڈگری سیلسیس تھا۔ 45 ڈگری سیلسیس اور تربت 44 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا.
محکمہ موسمیات کے مطابق جیوانی میں درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور گوادر میں 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca