268
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چلتی بس میں آگ لگ گئی اور مسافروں نے شیشہ توڑ کر اپنی جان بچائی۔
واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، میٹرو بس میں آگ لگنے سے 2 مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔