مشرق وسطی کشیدگی ، بنگلادیش کا یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( وی نیوز ) بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال

کے اثرات کے باعث حکومت نے عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں ایران اور دیگر ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، توانائی کی بچت کے مقصد سے یونیورسٹیوں کی تعطیلات کو عید تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جا سکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف بجلی کی کھپت میں کمی آئے گی، بلکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا جس کے نتیجے میں ایندھن کا ضیاع بھی کم ہو گا۔ بنگلا دیشی حکام کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، رہائشی ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال سے بجلی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس لئے قبل از وقت تعطیلات سے ملک کے بجلی کے نظام پر بوجھ کم کیا جا سکے گا۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث عوامی اور تجارتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ رمضان کے مہینے میں پہلے ہی بنگلادیش میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند ہیں۔ اب عید تک یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملک کے توانائی بحران کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور قومی وسائل کی بچت کی جا سکے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں