اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مڈل ویٹ یورپی باکسنگ فائنل میچ میں حمزہ شیراز نے برطانوی باکسر ٹائلر ڈینی کو شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ ختم کردیا۔ حمزہ شیراز نے ٹائلر ڈینی کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے حملے کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے تھے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ڈبلیو بی سی سلور اور کامن ویلتھ بیلٹس بھی جیتیں۔ویمبلے سٹیڈیم میں 96 ہزار تماشائیوں نے فائٹ دیکھی، حمزہ شیراز کی جیت کے لیے دل دل پاکستان کھیلا گیا۔حمزہ شیراز کی جیت پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر حمزہ شیراز نے حوصلہ افزائی پر آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی فتح کے لیے بھرپور ساتھ دیا۔
137