اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نہ آیا تو دیگر مالیاتی ادارے قرضہ نہیں دیں گے، دوست ممالک کے پیسوں سے عارضی ریلیف تو مل سکتا ہےلیکن ڈیفالٹ کا خطرہ موجود رہے گا
انہوں نے تجویز دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی کو ٹیکس بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے جب کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی لازمی ہے۔
پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں،اسحاق ڈار
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 22 لاکھ میں سے صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، پاکستان نے امیروں پر ٹیکس لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے سیاسی ورثے کو داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچا رہے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا خطرہ ہے جبکہ ن لیگ کے بعض حلقے ان کے اس بیان سے سخت ناراض بھی ہوئے ہیں
ادھر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے آئی ایف کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں اور ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے
آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کا انتظام کرلیا ہے، اسحاق ڈار
اس کے حوالے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو موجودہ حکومت ڈیفالٹ کی طرف لے جارہی ہے