اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مفتاح اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے اور اسحاق ڈار کی حکمت عملی میں کچھ مشکلات ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد صرف افراتفری تھا، وفاقی حکومت مدت پوری کرے ورنہ کل کوئی بھی صوبائی اسمبلی تحلیل کرکے وفاقی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے اور اسحاق ڈار کی حکمت عملی میں کچھ مشکلات ہیں لیکن مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ہوتی ہے لیکن پارٹی کارکن پارٹی کے ساتھ رہتا ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دونوں صوبوں میں بھرپور حصہ لے گی اور امید ہے کہ کامیابی حاصل کرے گی۔
عدلیہ پر تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ بنچ کو دیکھ کر بتائیں گے کہ فیصلہ کیا ہوگا۔