لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ،18 ہلاک،درجنوں لاپتہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیبیا کے مشرقی شہر توبروک کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔

افسوسناک واقعہ کی تصدیق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) نے گزشتہ رات کی ہے۔آئی او ایم کے مطابق اب تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جب کہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تبروک مصری سرحد کے قریب ایک ساحلی شہر ہے اور لیبیا کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد روانہ ہوتی ہے۔آئی او ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حالیہ سانحہ ان خطرناک سفروں کی واضح یاد دہانی ہے جو لوگ پناہ اور بہتر زندگی کی تلاش میں کرنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا 2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت میں کرنل معمر قذافی کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے خانہ جنگی اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور انسانی اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔