ایران سے لوٹنے والے مہاجرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 76 افراد جاں بحق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کو لے جانے والی بس تیز رفتار آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت کم از کم 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں زندگیاں نگل لیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بس کے تمام مسافر، آئل ٹینکر میں سوار دو افراد اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شامل تھے۔

ہرات کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نے بتایا کہ بس میں وہ افغان شہری سوار تھے جنہیں حالیہ دنوں میں ایران سے ملک بدر یا جبراً واپس بھیجا گیا تھا۔ یہ افراد اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور کابل جانے کے لیے بس میں سوار ہوئے تھے۔

حادثہ ہرات شہر کے نواحی علاقے "گزره” میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل بھی اس سانحے کی زد میں آ گئی۔

افغانستان میں اس نوعیت کے واقعات عام ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں خستہ حال سڑکیں، قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا اور خطرناک ڈرائیونگ شامل ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک بڑے حادثے میں فیول ٹینکر اور ٹرک کے ساتھ دو بسوں کے تصادم میں کم از کم 52 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔