اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے عاصم خان، نور زمان اور اصحاب عرفان) امریکا میں جاری مائل ہائی 360 اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، اصحاب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارجیون کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-11، 10-12 اور 7-11 رہا۔ دوسری جانب عاصم خان نے سیکنڈ سیڈ میکسیکو کے سیزر سلازار کو شکست دی۔
میکسیکو کے کھلاڑی چوتھے گیم میں عاصم کے خلاف 1-2 سے شکست کھانے کے بعد ریٹائر ہوگئے، عاصم کی جیت کا اسکور 10-12، 2-11، 7-11 رہا۔ اور 0.11 رہا۔اس کے علاوہ نور زمان نے سیڈ نمبر 4 امریکہ کے اسپینسر لوجوائے کو شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا سکور 8.11، 2.11، 11.8 اور 6.11 رہا۔سیمی فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ نور زمان سے ہو گا جبکہ سیمی فائنل میں اصحاب عرفان کا مقابلہ انگلینڈ کے ٹام والش سے ہو گا۔