غزہ میں فوجی آپریشن،کینیڈا،برطانیہ اور فرانس کی اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے غزہ میں فوجی آپریشن اور امداد روکنے پر کینیڈا،برطانیہ اور فرانس کی اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی حکومت کی جانب سے شہریوں کو بنیادی انسانی امداد دینے سے انکار ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔”تینوں ممالک نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی ہے۔. بیان میں مزید کہا گیا ہے، "ہم مغربی کنارے میں بستیوں کو بڑھانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، اور ہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، بشمول ٹارگٹڈ پابندیاں۔”
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری مکمل ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آج تقریباً 3 ماہ تک غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد بچوں کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان لے جانے والے 5 امدادی ٹرک کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com