امریکہ میں برفانی طوفان،کروڑو ں افراد متاثر،7 ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برفانی طوفان ‘بلیئر نے امریکہ میں زندگی کو مفلوج کر دیابرفانی طوفان سے 60 ملین سے زائد امریکی متاثر ہو نے کا خدشہ ہےسرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں جبکہ لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہیں 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے،ریاست کنساس برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہے، مسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ہنگامی حالتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔.
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسم ‘قطبی بھنور’ کی وجہ سے ہوتا ہے، جو کہ آرکٹک کے گرد گردش کرنے والی ٹھنڈی ہوا کا علاقہ ہے اور وسطی امریکہ میں سرد موسم لاتا ہے۔.
طوفان بلیئر کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر یا منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ کئی سڑکیں اور سکول بند ہیں۔.
نیشنل ویدر سروس کے ایک سینئر ماہر موسمیات میتھیو کیپوچی کا کہنا ہے کہ کنساس سٹی میں 32 سالوں میں سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے اب تک ایک سے زیادہ برف پڑی ہے اور مزیدایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہےبدترین صورتحال ریاست کنساس کی ہے جہاں ہر کوئی پھنس گیا ہے برفانی طوفان بلیئر کے کئی امریکی ریاستوں سے ٹکرانے کے بعد سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، کئی ریاستوں میں سڑکیں بند اور بجلی کی بندش ہے۔
موسم سرما کے یہ طوفان معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اس کے علاوہ موسم سرما کے طوفان بھی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔