دماغ کو پڑھنے والی اے آئی ٹیکنالوجی تیار 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کسی کے خیالات کو تحریری الفاظ میں ترجمہ کرنا ایک سائنس فکشن خواب لگتا ہے، لیکن مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل نے اسے ممکن بنا دیا ہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے یہ اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو دماغ کو پڑھ سکتا ہے۔

اس اے آئی ماڈل پر کی گئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس مقصد کے لیے ایف ایم آر آئی نامی دماغی سکیننگ مشین استعمال کی گئی۔مطالعہ میں حصہ لینے والوں سے کہا گیا کہ وہ اسکین کرتے وقت کہانی کا تصور کریں۔

یہ بھی پڑھیں

کیا اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے ؟

اے آئی ماڈل ان افراد کی دماغی لہروں سے کہانی کی درست پیش گوئی کرنے میں کامیاب رہا۔محققین نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی ان لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے جو مستقبل میں بات چیت کرنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا اور ایسی ٹیکنالوجی عام طور پر ایک لفظ یا چھوٹے جملوں کی پیشین گوئی کرتی ہے۔لیکن یہ نیا AI ماڈل لوگوں کے ذہنوں میں موجود کہانیوں کو تحریری شکل میں ترجمہ کرنے میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں

بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے تیار پہلی اینکر متعارف

تاہم انہوں نے مکمل کہانی نہیں لکھی بلکہ وہ مرکزی خیال پیش کیا جو رضاکاروں کے ذہن میں متحرک تھا۔تحقیق کے دوران رضاکاروں سے بغیر آواز والی ویڈیو دیکھنے کو بھی کہا گیا اور پتہ چلا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے خیالات سے ویڈیو کا بنیادی خیال سیکھنے میں کامیاب رہی۔

محققین نے تسلیم کیا کہ کئی بار اے آئی ماڈل نے مختلف الفاظ میں خیالات پیش کیے کیونکہ تمام دماغ ایک جیسے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اس ماڈل پر مزید کام اسے مزید پیچیدہ خیالات کو سمجھنے کے قابل بنائے گا۔اس نئی تکنیک میں دماغ میں چپ لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے دماغ کے اسکین پر انحصار کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے پروسیس کرنے کے لیے ایک بڑی مشین کی ضرورت ہوتی ہے اور لیبارٹری کے باہر استعمال کرنا ناممکن ہے۔لیکن سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ ایک پورٹیبل مشین تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو کہیں بھی استعمال ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca