گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگرا ن وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، برآمدات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے، 5 سال میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر کی برآمدات صرف 250 ملین ڈالر ہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی کے بل کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دینا ممکن نہیں۔ SIFC کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے بھاری سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے
نگراں وفاقی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹریز و ٹیکسٹائل گوہر اعجاز کے ہمراہ صنعت کاروں کے ساتھ 3 گھنٹے طویل اجلاس،صنعتوں کو بجلی،گیس اور پانی کی مسلسل فراہمی،بجلی کے نرخوں میں کمی کے اقدامات،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے برآمدی صنعتوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال pic.twitter.com/43J92DvOyC
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) September 23, 2023
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ملاقات میں ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات ہوئی، مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ڈالر 250 روپے پر آئے گا، ملک میں سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔