246
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے محرم کے دوران انٹرنیٹ بند ہونے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے.
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ محرم کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد ہونے کی خبر درست نہیں ہے، اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے.
ترجمان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی طرف سے بھیجی گئی درخواستوں پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس معاملے پر وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے.