125
وزارت سیفران نے چاروں صوبوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افغان شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے جن کے پاس دستاویزات ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں لاکھوں افغانی غیر قانونی قیام پذیر، 6 لاکھ نئے افغان مہاجرین ملک میں پہنچ چکے
نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ ملے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طور پر رہ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے