141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ یہ شخص اندر سے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عمران خان۔ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے سے روکنے کی کئی بار کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
صدر مملکت حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا اور پارلیمانی سیاست میں کہتے ہیں کہ میں اپنے مخالف سے ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملکی مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو عمران خان کو سائیڈ پر کرے پھر ہم سے مذاکرات کرے۔
مزید پڑھیں