197
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے اعلان کیا کہ مصباح الحق بورڈ کے تمام کرکٹ معاملات میں مشیر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی مقرر، نئی مینجمنٹ کمیٹی قائم
ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ مصباح الحق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، مستقبل میں پی سی بی کے کرکٹ معاملات سابق کپتان کے ساتھ مل کر چلائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ نئی قومی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے فیصلہ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دی تھی۔نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔