مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں 27 ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی جس کا اعلان ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی۔
رومی القحطانی کون ہیں؟
27 سالہ رومی القحطانی کا تعلق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ہے، وہ پیشہ ورانہ طور پر ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوینسر ہیں جبکہ اُنہوں نے dentistry میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
رومی القحطانی عربی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں، وہ مختلف ممالک کے سفر کی شوقین ہیں، ماڈل اب تک متحدہ عرب امارات، مصر اور اٹلی سمیت کئی ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی ماڈل رومی نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر میں اپنا نام روشن کیا ہے، جن میں مس اور مسز گلوبل ایشین مقابلے، مس عرب پیس اور مس یورپ شامل ہیں۔