7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر حملے کر رہا ہے، مسلسل بمباری میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین شامل ہیں۔ ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پر ایک اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج نے غزہ پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا
اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیوں کو بھی چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک کو تباہ کرنے اور دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔اس کے علاوہ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے نصب کیے گئے نگرانی کے کیمروں کو خودکار ہتھیاروں سے تباہ کر دیا۔