اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا تعلق صرف حساس ادارے سے نہیں ہے۔
لاپتہ افراد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پاس بھی ہوسکتے ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ وہ لاپتہ افراد کے لیے ہمیشہ آواز بنے ہوئے ہیں ، انشاء اللہ ہم ٹھوس حل کی طرف بڑھیں گے اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں عدلیہ میں بھی سماعتیں ہوچکی ہیں اور کئی مواقع پر عدالت کی طرف سے انتہائی سخت ریمارکس بھی دئیے گئے تاہم معاملہ حل کی طرف نہیں جارہا ۔