مسی ساگا،برامپٹن کے مالزمیں ڈکیتی کرنیوالے ایک شخص پرفرد جرم عائد،دیگر کی تلاش

8 دسمبر 2023 کو، رات 8:00 بجے، پولیس افسران کو برامپٹن کے براملی سٹی سینٹر میں ڈکیتی کی اطلاع پر بلایا گیا۔ پولیس کو بتایا گیا کہ مال میں ایک جیولری اسٹور میں تین افراد ڈکیتی کررہے تھے۔ پولیس کی طرف سے جاری ویڈیو میں کئی چوروں کو ہتھوڑے لے کر اور ڈسپلے کیسز کو توڑتے اور زیورات لوٹتے ہوئے دیکھا گیا اور بہت سے لوگ خوف کے مارے دکان سے باہر بھاگ رہے تھے۔
ایک منٹ میں کئی زیورات چرانے کے بعد چوروں کو سٹور سے باہر آتے دیکھا گیا۔ کسی کو جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسی طرح، 17 جنوری 2024 کو، شام 4:00 بجے، پیل ریجنل پولیس کو مسی ساگا کے اسکوائر ون پر ڈکیتی کی اطلاع کے ساتھ بلایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ چار بدمعاش زیورات کی دکان کو ہتھوڑوں سے توڑ کر لوٹ رہے ہیں اور ان کے چہرے بھی ڈھانپے ہوئے ہیں۔ وہاں کسی کو جسمانی طور پر بھی نقصان نہیں پہنچا۔
25 جنوری 2024 کو حکام نے ٹورنٹو کے 21 سالہ جوشیہ مادوری کو گرفتار کیا۔ پولیس دیگر ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔