یوم عاشور،پاکستان میں سیکیورٹی انتہائی سخت، موبائل، انٹر نیٹ سروس معطل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ: آج یوم عاشور پر کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔ فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہاتوں سمیت تمام علاقوں میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں اہم مقامات پر اضافی نفری طلب کرکے اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے شروع ہوا جو ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ اسلحے کی نمائش، ڈرونز یا ہیلی کیموں کی پرواز پر بھی پابندی ہے جب کہ شہر میں موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہے۔

بعض علاقوں. فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور میں یوم عاشور کے موقع پر مرکزی جلوس نثار حویلی سے موچی گیٹ سے نکل کر شام کو کربلا گیم شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں جلوسوں اور مجالس کے علاقوں میں موبائل فون سروس بند کر دی ہے جب کہ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پشاور میں بھی یوم عاشور پر مختلف امام بارگاہوں سے امام بارگاہوں سے جلوس نکالیں گے جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ کرنل مقبول سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرانی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔کوئٹہ میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس علمدار روڈ سے نکل کر مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر شہر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ اضافی نفری تعینات کرکے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca