اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز).ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ابھی تک اس ماہ کینیڈا میں ہونے والے G7 سربراہی اجلاس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔
امکان ہے کہ وہ چھ سالوں میں پہلی بار اہم عالمی اجتماع سے محروم ہوں گے ،کینیڈا کی میزبانی میں G7 سربراہی اجلاس 15 سے 17 جون 2025 تک منعقد ہوگا اور اس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان کو اکٹھا کیا جائے گا۔
ھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مدعو کیا گیا تو بھی مودی کی شرکت مشکوک ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہندوستان کو یقین نہیں ہے کہ آیا کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کے حوالے سے ہندوستان کے خدشات کو سنجیدگی سے لے گی۔
دوسری جانب نہ تو کینیڈین حکومت اور نہ ہی جی 7 کانفرنس کے ترجمان نے ابھی تک اس بات کی تصدیق یا تردید کی ہے کہ آیا نریندر مودی کو مدعو کیا جائے گا یا نہیں۔
یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی اور خالصتان تحریک پر اختلافات کے تناظر میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔.