مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور فرضی مقابلوں کی آڑ میں فوجیوں کی ہلاکت کو سیاسی ہتھیار بنا دیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی فوج کی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک مقابلے کے دوران ماری گئی تھیں۔ کیپٹن شبنم گپتا کی میت آگرہ میں ان کے آبائی مقام پر پہنچی تو مودی حکومت کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا۔ذرائع کے مطابق وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمزدہ والدہ کو ان کی شہرت کے لیے تصاویر کھینچنے پر مجبور کیا، جب کہ کیپٹن شبنم گپتا کی والدہ مودی کے کارکنوں سے کہتی رہیں کہ وہ انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔
ویڈیو میں، اتر پردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے نے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک تھما کر ہمدردی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم نریندر مودی اپنی شہرت کے لیے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو ایسا سیاسی رنگ دیتے رہے ہیں۔ مودی نے اپنی مارکیٹنگ میں بالاکوٹ میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی لاشیں بھی استعمال کیں۔