2024 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے؟محمد عامر کا بڑا انکشاف

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اہم انکشاف کر دیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ انہیں جلد برطانوی پاسپورٹ مل جائے گا۔

انہوں نے برطانوی شہری اور وکیل نرجس خان سے شادی کی۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ کے لیے بھی کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمدعامرکی قومی ٹیم میں واپسی کےحوالےسےخبریں درست نہیں،پی سی بی

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2024 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے؟ جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ میں انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلوں گا، پاکستان کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔ آئی پی ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایک سال باقی ہے، اس وقت کیا ہوگا، مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ جب مجھے اپنا پاسپورٹ مل جائے گا، جو بھی بہترین موقع ہو امیں اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

مزید پڑھیں

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ اپنی کارکردگی سے مشروط کر دیا

بی سی سی آئی پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا لیکن 2013 میں اظہر محمود نے اپنے برطانوی پاسپورٹ کے تحت پنجاب کنگز کے ساتھ معاہدہ کیا، بعد ازاں اظہر محمود نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ بھی کام کیا۔واضح رہے کہ اگر محمد عامر کو اگلے سال برطانوی پاسپورٹ مل جاتا ہے اور وہ آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں تو وہ لیگ کھیلنے والے چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے۔محمد عامر کا ماضی میں بھی بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رہا ہے اور اگر انہیں ڈرافٹ میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ بھاری رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com