اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آل راؤنڈر محمد نبی نے افغانستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا، ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ان کی ورلڈ کپ مہم ختم ہوتی ہی انہوں نے استعفیٰ دے دیا
37 سالہ نبی بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اور سلیکٹرز "ایک صفحے پر نہیں ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری ٹیم کی تیاری اس سطح پر نہیں تھی
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوروں میں ٹیم مینیجر، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک صفحے پر نہیں تھے جس کا اثر ٹیم کے توازن پر پڑتا تھا۔
"لہذا، مناسب احترام کے ساتھ، فوری طور پر، میں کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور جب انتظامیہ اور ٹیم کو میری ضرورت ہو گی تو اپنے ملک کے لیے کھیلنا جاری رکھوں گا۔”
افغانستان کی تازہ ترین شکست اس وقت ہوئی جب وہ اپنے 168 رنز کے تعاقب میں چار رنز کی کمی سے ہارگئے، راشد خان کے ناقابل شکست 48 رنز کے باوجود ٹیم ٹوٹل پورانہیں کرسکی