پی سی بی ذرائع کے مطابق مصطفیٰ رامدے نے محسن نقوی کے خلاف اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے.
محسن نقوی کو تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے.
پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے بی او جی اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی
محسن نقوی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پی سی بی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، شاہ خاور چارج سنبھالنے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے.