کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی میں ملوث ہے، محسن نقوی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے اور بھی عزائم تھے جنہیں فورسز نے ناکام بنادیا، یہ حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، ہم اس معاملے پر واضح ہیں کہ یہ دہشت گردوں کا حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حملے میں ہمارے 14 جوان شہید ہوئے ہیں جب کہ ہم نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جس نے حملہ کیا وہ دہشت گرد ہے، یہ ہماری کسی خفیہ ایجنسی کی ناکامی نہیں، تحریک طالبان دہشت گردی میں ملوث ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بیرونی قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، جو بھی حملوں کی حمایت کر رہا ہے وہ دہشت گرد ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی میں ملوث ہے، جن کو رہا کیا گیا وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔