وزیر اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم کو امریکہ کے حالیہ دورے اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ان کی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
اجلاس میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف آپریشن کی پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com