محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کوشش کی، فیلڈ مارشل کے سامنے بھی بات کی،علی امین گنڈا پور

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کی ہیں اور وہ واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے اس معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

تاہم ان کے اس دعوے پر حکومت یا عسکری حلقوں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور ان کی قانونی کارروائیاں عدالتوں میں جاری ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں