چینی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سیکورٹی امور پر گفتگو

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک چین تعلقات، سکیورٹی امور، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔ پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca