اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بغیر کسی رابطے یا پس منظر کے شوبز میں اپنی جگہ بنائی۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس کے دوران میزبان مومن ثاقب نے ان سے اپنے کیرئیر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب وہ شوبز میں تھیں تو اس وقت کوئی نہیں تھا۔
ان کے رشتہ دار شوبز میں تھے، یہی وجہ تھی کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کے مطابق اپنے کیرئیر کے آغاز میں اگر مجھے سپورٹنگ رول مل گیا تو سینئر چاہتے تھے کہ مجھے پہلے تیار نہ ہونے دیا جائے، اسی طرح میرے سین سے پہلے ان کے سین ریکارڈ کیے جائیں۔ اس شعبے کی شروعات میں سینئر اداکارائیں نئے آنے والوں کے پاس بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ صورتحال ہر شعبے میں ہوتی ہے، کسی بھی شعبے میں آپ کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر جلد ہی آپ اس شعبے میں جگہ بنالیتی ہیں۔ پھر عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے جب عزت اور چاہنے والوں کی محبت ملی تو سوچا کہ اب مزید محنت کرنی ہے