403
پروگرام کے دوران میزبان نے مومنہ اقبال سے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایک اچھا انسان ہونا چاہیے جو ہر کسی کے لیے مددگار ہو.
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے آپ میں رہتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اگر اس کا تعلق بیوی سے ہے، تو اسے صرف اس تک محدود ہونا چاہیے، لیکن وہاں دو خاندان جڑے ہوئے ہیں، ایک جیون ساتھی ہونا چاہیے جو سب کی مدد کرے
ایک سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ لڑکیاں اچھی طرح سے کاریں چلاتی ہیں، مجھے گاڑی چلانا پسند ہے لیکن مجھے کاروں کے نام نہیں معلوم.