اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی گئی لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شریک ملزمان محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
مونس الٰہی اور دیگر ملزمان ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان تفتیش میں شامل ہیں اور کیس کا 47 فیصد ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہم واؤچرز کو دیکھ رہے ہیں۔ اسے مکمل ہونے میں وقت لگے گا
ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کی جا سکتی، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل کی جائے، ملزمان کے وکلا تیار ہو کر آئیں۔
بعد ازاں عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ نے اس کیس میں مونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی