مون سون سیزن،محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ نے بتایا کے ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف سیلاب بلکہ دیگر ماحولیاتی خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، وسطی اور شمالی پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مہر صاحبزاد کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے، شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے اورگلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں، جو شمالی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔

پریس بریفنگ میں خبردار کیا گیا کہ ان موسمی اثرات کے نتیجے میں زرعی پیداوار، پھلوں کی فصلوں اور بجلی کی ترسیل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔