مون سون کا تگڑا سپیل،پنجاب میں شدید بارشیں،نشیبی علاقے زیر آب

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع کر دیا ہے۔

لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، اسلام پورہ، چوبرجی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشتر ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں، جن میں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر علاقے شامل ہیں، میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث پنجاب میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں بھی مون سون بارشوں کے دوران حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 زخمی ہوئے۔ دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com