پنجاب میں مون سون کا 11و اں سپیل ، الرٹ جاری

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون کے 11ویں سپیل کے تحت 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ سیلاب کی شدید صورتحال سے 4700 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے چناب میں سیلاب سے مجموعی طور پر 2,475 اور دریائے راوی میں 1,458 دیہات متاثر ہوئے۔ڈیموں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ریلیف کمشنر نے بتایا کہ منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکا ہے جب کہ دریائے ستلج پر بھارتی بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 88 فیصد بھرا ہوا ہے۔ سیلابی صورتحال سے مجموعی طور پر 4.574 ملین افراد متاثر ہوئے اور حالیہ سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 104 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔